حیدرآباد۔23۔مئی(اعتمادنیوز)آج دہلی کی ایک مقامی عدالت نے
عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال کو 6جون تک عدالتی تحویل میں دینے
کا فیصلہ صادر کی۔تہاڑ جیل میں موجود اروند کیجروال کو سابق بی جے پی کے
قومی
صدر کو رشوت خور لیڈر کی فہرست میں شامل کرنے پر دو دن قبل فوجداری
ہتک آمیز الزام میں گرفتار کیا گیا۔ چنانچہ ذرائع کے مطابق اروند کیجروال
نے خود اس کیس میں بحث کی۔ جسکے بعد انہیں 6جون تک عدالتی تحویل میں دے دیا
گیا۔